پشاور (سی ایل نیوز آن لائن) خیبر بختونخوا میں دو بھائیوں نے جائداد میں سے حصہ مانگنے پراپنی ماں اور بہن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ افسوسناک واقعے کی وڈیو دیکھ کر ہر ذی شعور انسان کانپ کر رہ گیا۔ کیا کوئ اولاد اتنی بھی بدبخت ہوسکتی ہے کہ اپنی سگی ماں پر اس قدر وحشیانہ تشدد کرے؟ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بھائ اپنی بہن اور ماں کو ہتھوڑی اور ہیلمٹ سے شدید تشدد کررہے ہیں۔ ماں بیٹی کو مارنے سے روکنے کے لئے آگے بڑھی تو اسے بھی ہتھوڑی سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عوام کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے تاہم متعلقہ پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
387