548

حکومت کا تعلیم پر ڈاکہ۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنالیا

بہاولپور (سی ایل نیوز آن لائن) حکومت پنجاب کا تعلیم پر ڈاکہ۔ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کو خالی کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے بہاولپور میں واقع اسلامیہ یونیورسٹی کے عباسیہ کیمپس کو 7 روز میں خالی کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ یونیورسٹی کے اس کیمپس کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کے مین ہوسٹل کے درجنوں کمرے پہلے ہی اس مقصد کیلئے استعمال کئے جا رہے تھے۔

طلباء اور عوام کی طرف سے حکومت پنجاب کے اس تعلیم دشمن اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کئیا جا رہے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں