402

امریکہ میں اتنی نوکریاں کہ امیدوارہی کم پڑگئے

واشنگٹن (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) امریکہ میں ان دنوں عجیب صورت حال چل رہی ہے۔ کرونا وبا کے بعد امریکہ میں نوکریوں کی بہتات ہے مگر ملازمت کرنے والے امیدوار کم پڑگئے ہیں۔ وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت امریکہ میں 93 لاکھ آسامیاں خالی پڑی ہیں مگر انھیں پر کرنے کے لئے لوگ نہیں ہیں۔ اسکی بہت سی وجوہات بیان کی گئ ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ کرونا وبا کے بعد لوگوں کا پرہجوم جگہوں پر کام کرنے سے ہچکچانا ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کو بیروزگاری الاؤنس بھی مل رہا ہے جو 300 ڈالر ماہانہ ہے جسکے باعث لوگ نوکریوں سے ہچکچا رہے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کئیا گیا ہےبہت سے لوگ کرونا وبا کے باعث گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ تاہم بہت سی ریاستوں نے لوگوں کو بیروزگاری الاؤنس بند کرنے کا اعلان کئیا ہے تاکہ لوگوں کو نوکریوں پر مجبور کئیا جا سکے۔ کاروباری مالکان بھی بونس اور اچھی تنخواہ کی آفر کررہے ہیں تاکہ لوگو واپس نوکریوں کی طرف آئیں تاہم ابھی تک ان اقدامات کا کوئ خاطر خواہ فائدہ نہیں ہورہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں