430

لاہورپولیس نےمعطل ڈی ایس پی کی وردی پھاڑکرحوالات میں بندکردیا۔ وجہ کیا تھی؟

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور پولیس نے معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل کی وردی پھاڑ کر تھانے حوالات میں بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے صحافیوں کے احتجاج میں معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل پولیس وردی اور ڈی ایس پی کے بیجز لگا کر آگئے اور وہاں کھڑے ٹریفک کو روکتے رہے۔ جس پر موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے عمران بابر جمیل کر پکڑ لیا۔ مزاحمت کرنے پر عمران بابر جمیل کی وردی پھاڑ کر پولیس گاڑی میں ڈالا ور تھانہ سول لائن لے گئے جہاں بعد ازاں اے ایس آئ محمد افضل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے عمران بابر جمیل کو حوالات میں بند کردیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق عمران بابر ڈی ایس پی کی وردی پہن کر مال روڈ پر ٹریفک روک رہا تھا۔اس نے پولیس افسر نہ ہونےکےباوجود ڈی ایس پی کی وردی پہن رکھی تھی۔پولیس نےعمران بابر جمیل کو مال روڈ پر ٹریفک بلاک کرنے سے روکا تو اس نے مجھے ہاتھ میں پکڑا ڈنڈا مارنے اورمیری پولیس یونیفارم پھاڑنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں