واشنگٹن (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائڈن نے کرونا وائرس کی اصلیت پر سوال اٹھادئے۔ بائڈن نے سوال اٹھایا ہے کہ معلوم کئیا جائے آیا کرونا وائرس واقعی ایک قدرتی وبا ہے یا پھر یہ کسی لیبارٹری میں تیار کرکے چھوڑا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے انٹیلیجنس حکام کو تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ معلوم کئیا جائے کہ وائرس اصلی ہے یا پھر اسے لیبارٹری میں تیار کئیا گیا؟ اور یہ بھی کہ کس طرح جانوروں میں پایا جانے والا وائرس انسانوں میں منتقل ہوا؟
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی اصلیت پر شروع دن سے ہی سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں اور اب تک اسکے اصلی ہونے پر سوالیہ نشان ہے۔ روسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی اصلیت کا پتا چلانے کے لئے کم از کم دو سال کا عرصہ درکار ہے۔
س سے قبل گزشتہ جنوری میں بین الاقوامی ماہرین بھی چین کے شہر ووہان گئے تھے، ان کا خیال تھا کہ کروونا وائرس وہاں سے شروع ہوا، انہوں نے اسپتالوں، بازاروں اور لیبارٹری میں مختلف ٹیسٹ کئے۔ماہرین نے مارچ میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کووڈ 19 کے ووہان میں ایک لیبارٹری سے نکلنے کے امکان کو کم قرار دیا تھا۔