388

پٹرول بم کے بعد ادویات کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ

لاہور ( سی ایل نیوز آن لائن) حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کے بعد ادویات بم بھی گرا دیا۔ ادویات کی رجسٹریشن اور امپورٹ ایکسپورٹ، لائسنس فیسوں میں 500 گنا اضافہ کر دیا گیا۔ ہربل اور ہومیو دوائ کی رجسٹریشن فیس 2500 کردی گئ جبکہ مینوفیکچرنگ لائسنس فیس 5000 سے بڑھا کر 15000 کردی گئ۔ یہ تمام فیسیں ادویہ ساز کمپنیز ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ہمیشہ کی طرح صارفین سے ہی وصول کریں گی۔ صدر پاکستان ڈرگز لائرز فورم نے غریب عوام کے ساتھ اس سخت زیادتی پر شدید احتجاج کئیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں