396

خواتین نے جتنا مرضی فحش لباس پہنا ہو، قصور پھر بھی ریپ کرنے والے کا ہی ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کاحیرت انگیزبیان

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) وزیر اعظم عمران خان اپنے ہی بیان سے صاف مکر گئے اور لبرلز کے آگے گھٹنے ٹیک دئے۔ ایک برطانوی جریدے کو اپنے حالیہ انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سے کوئ فرق نہیں پڑتا کہ خاتون نے کتنا فحش لباس پہنا ہوا تھا، قصور پھر بھی ریپ کرنے والے کا ہی ہو گا۔ پوری قوم وزیر اعظم کے اس عجیب و غریب بیان پر شدید مایوس اور غصے کا اظہار کررہی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے گزشتہ بیان سے صاف مکر گئے ہیں جس میں انھوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ خواتین پردہ نہیں کریں گی اور فحش لباس پہنیں گی تو ریپ کے واقعات بڑھیں گے۔ اپنے اس گزشتہ بیان سے مکمل انحراف کر کے وزیر اعظم نے ہمیشہ کی طرح ایک بڑا یو ٹرن لئیا اور سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

https://twitter.com/XyedAliAhmad/status/1420580941463003144

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں