391

عمران خان نے یہ حرکت اگریورپ امریکہ میں کی ہوتی تو انھیں اربوں روپےجرمانہ بھرنا پڑتا۔ شہبازشریف کے ہتک عزت کیس میں وزیراعظم کے جواب پرارشادبھٹی شدیدغصےمیں

لاہور ( سی ایل نیوز آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کی طرف سے ہتک عزت کیس میں جواب جمع کروا دیا۔ اپنے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے شہباز شریف نے پانامہ کیس سے پیچھے ہٹ جانے کیلئے پیسوں کی آفر براہ راست نہیں بالکہ ایک دوست کے ذریعے سے کی۔ واضح رہے کہ عمران خان صاحب کی پریس کانفرنس موجود ہے جس میں وہ واضح طور پر شہباز شریف پر الزام لگا رہے ہیں کہ انھوں نے عمران خان کو پیسوں کی آفر کی۔ معروف تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے عمران خان کے اس یو ٹرن پر شدید غصے کا اظہرا کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان نے یہ جھوٹ برطانیہ، یورپ یا امریکہ میں بولا ہوتا کہ پہلے الزما لگایا بعد میں مکر گئے، تو انھیں 10 ارب ادا کرنے پڑتے اور انکی جائداد بھی ضبط ہو جاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں