357

دیہاڑی نا دینے پر پولیس نے لسی والے کی ریڑھی الٹا دی

کراچی (سی ایل نیوز آن لائن) کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں پولیس نے غریب ریڑھی والے کی لسی کی ریڑھی الٹا دی، مٹکے بھی توڑ دئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی لاک ڈاؤن میں چاندی ہوگئ ہے۔ غریب ریڑھی والوں اور دکانداروں سے کھل عام دیہاڑیاں اکٹھی کی جارہی ہیں۔ پولیس جب غریب لسی بیچنے والے سے دیہاڑی لینے آئ تو اسکے پاس پیسے نہیں تھے جس پر پولیس نے اسکے مٹکے اٹھا کر نیچے پھینکے اور توڑ ڈالے جس سے ساری لسی ضائع ہوگئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں