354

مفرورافغان صدراشرف غنی کی بیٹی پہلی بار منظرعام پر۔ وہ کس ملک میں رہتی ہیں اورکیاکرتی ہیں؟

کابل (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) افغانستان سے کروڑوں ڈالرز لے کر فرار ہونے والے اشرف غنی کی بیٹی پہلی بار منظر عام پر۔ جیو نیوز کے مطابق اشرف غنی کی بیٹی کانام مریم غنی ہے اور انکی عمر 42 سال ہے ۔ وہ امریکہ کے شہر نیو یارک کے مہنگے ترین علاقے برک لین کلنٹن ہل میں ایک عالی شان گھر میں پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں۔

مفرور افغان صدر کی 42 سالہ بیٹی مریم غنی امریکہ میں ہی پیدا ہوئیں اور وہیں پرورش پائ۔ وہ ویژوئل آرٹسٹ اور فلمساز ہیں۔ تاہم انھوں نے افغانستا ن کے مسئلے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ مگر سوشل میڈیا پر انھوں نے ایک پوسٹ میں سوال کئیا کہ ہم افغان عوام کی مدد کیلئے کیا کرسکتے ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں