لاہور ( سی ایل نیوز آن لائن) مینار پاکستان پر ہجوم کی بدتمیزی کا شکار لڑکی عائشہ کا دوست ریمبو جو اس تمام واقعے میں لڑکی کے ساتھ تھا، اقرارالحسن کی ٹیم سر عام کا نمائندہ نکلا۔ اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اقرار الحسن کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
ریمبو نامی لڑکے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں وہ ٹیم سر عام کا کارکن بن کر مختلف مواقع پر موجود ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ ایک پلانٹنڈ ڈرامہ کرکے آخر اقرار کیا ثابت کرنا چاہتا ہے؟