لاہور ( سی ایل نیوز آن لائن) لاہور گریٹر اقبال پارک میں جنسی ہراسانی کا شکار عائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل کروا لیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق عائشہ اکرم کا میڈیکل لاہور کے نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ میں کروایا گیا۔ میڈیکل میں عائشہ اکرم کے جسم پر زخموں کے نشان پائے گئے ہیں۔
ادھر پولیس نے واقع میں گرفتار 20 افراد کو سی آئ اے پولیس کے حوالے کردیا ہے جہاں انسے مزدی تفتیش کی جائے گی۔ تاہم پولیس حتمی تفتیش کیلئے نادرا کی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق نادرا سے شناخت کے بعد ملزمان کی متاثرہ لڑکی سے بھی شناخت پریڈ کروائ جائے گی۔