368

مینارپاکستان واقعہ۔ عائشہ اکرم کاگھرہائ سیکورٹی زون قرار۔ درجنوں پولیس اہلکارحفاظت کیلئے تعینات

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور پولیس نے عائشہ اکرم کے گھر کو ہائ سیکورٹی زون بنا دیا۔ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گھر کے اندر اور باہر درجنوں پولیس اہلکار تعینات۔ آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کو عائشہ اکرم کے ڈرائنگ روم میں بھی ڈیوٹی پر تعینات کئیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گھر کے اردگرد بھی درجنوں پولیس اہلکار تعنیات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کی سیکورٹی کیلئے یہ تمام اقدامات کئے گئے ہیں اور عائشہ کی فیملی کی اجازت کے بغیر کسی کو اس سے ملنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ عائشہ اکرم پر ٹک ٹاک وڈیو بناتے ہوئے 14 اگست کو مینار پاکستان پر حملہ ہوا اور لوگوں نے دست درازی کی۔ بعد ازاں مقدمہ درج ہوا اور کارروائ کا آغاز ہوا تو ثابت ہوا کہ عائشہ اکرم نے ایف آئ آر میں اپنے گھر کا پتا غلط درج کروایا ہے۔ والدین کے بیانات بھی متضاد ہیں۔ عائشہ اپنے دوست ریمبو کو اپنا بھائ بتاتی رہی جو جھوٹ ثابت ہوا۔ تاہم پولیس نے ابھی تک ان جھوٹ پر کوئ کارروائ نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں