429

پاکستان کی بدنامی کیوں کی؟ ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کو نوکری سے فارغ کرنے کیلئےقانونی نوٹس

لاہور ( سی ایل نیوز آن لائن) 14 اگست کو مینار پاکستان لاہور پر دست درازی کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرم کو نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کردی گئ۔سابق ڈائریکٹر پی ایچ اے نے پی آئ سی کے ایم ایس کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔ لیگل نوٹس ایڈووکیٹ ہائ کورٹ ریاض احمد کی وساطت سے بھجوایا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ اکرم سرکاری ملازمہ ہیں انہوں نے قوانین توڑے ، عائشہ اکرم کی وجہ سے ملکی ساکھ خراب ہوئی  ہسپتال انتظامیہ واقعہ میں ملوث عائشہ اکرم کو نوکری سے فارغ کرے۔ عائشہ اکرم نے نازیبا مواد پر مبنی ویڈیوز بنائی جو دائراخلاق سے باہر ہیں،  سرکاری ملازم ہوتے ہوئے کوئی بھی شخص ایسی غیر اخلاقی حرکات کرے تو اس کو سزا ملنی چاہیے،  عائشہ اکرم کے خلاف شہری کی جانب سے درخواست بھی لاری اڈا تھانہ درج کروائی، ہسپتال انتظامیہ عائشہ اکرام کو فی الفور نوکری سے فوری فارغ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں