362

بیرون ملک جانے والے افراد کیلئے کرونا ویکسین کی قیمت مقرر۔ بڑی خبر

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) این سی او سی بیرون ملک جانے والے افراد کیلئے کرونا ویکسین کی تیسری ڈوز یا بوسٹر ڈوز کی قیمت مقرر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی ا و سی) نے کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد متعلقہ ممالک کی منظور شدہ ویکسین کی بوسٹر  ڈوز یکم ستمبر سے لگائی جائے گی۔وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ممالک جانے والوں کے لیے بوسٹر ڈوز کی قیمت 1270 روپے مقرر کی گئی ہے

بوسٹر ڈوز کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بینک کی تمام برانچوں میں جمع کروائی جاسکتی ہے۔  بوسٹر ڈوز صرف منتخب کورونا ویکسین سنٹرز پر ہی لگائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں