342

پاکستانی ڈاکٹرنےصدارتی تمغہ امتیازحکومت کوواپس کردیا۔

کراچی (سی ایل نیوز آن لائن) صدارتی تمغہ امتیاز لیان پاکستان میں ہر بڑے شخص کی خواہش ہوتی ہے کیونکہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز ہے۔ تاہم پاکستان کے مایہ ناز ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے اپنا تمغہ امتیاز حکومت کو واپس کردیا ہے۔ ڈاکٹر سعد خالد نے بتایا کہ انھوں نے یہ تمغہ امتیاز احتجا جن حکومت کو واپس کئیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت طب کے شعبے کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے جس پر انھیں شدید دکھ ہے۔

ڈاکٹر سعد خالد نے اپنے خط میں کہا کہ کورونا وبا میں حکومت پاکستان کی جانب سے طبی عملے کی خدمات کو خاطر خواہ انداز میں نہیں سراہا گیا جس سے انہیں شدید مایوسی ہوئی ہے۔ خط کے مطابق ڈاکٹر سعد نے صدر عارف علوی سے طبی عملے کی خدمات کا اعتراف کرنے کی درخواست کی تھی۔خط میں ڈاکٹر سعد نے لکھاکہ طبی عملےکی خدمات کا اعتراف نہ کیے جانے پر وہ احتجاجاً اپنا تمغہ امتیاز واپس کررہے ہیں جو انہیں 2013 میں دیا گیا تھا۔واضح رہےکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ ماہ 14 اگست کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 126 شخصیات کو سول ایوارڈز دینےکی منظوری دی تھی، ان تمام شخصیات کو آئندہ برس 23مارچ کو اعزازات سے نوازا جائےگا۔

ان 126 شخصیات میں سے صرف 2 افراد کا تعلق شعبہ صحت سے ہے جن کا نام سندھ سے بھیجا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے دوران ملک بھر میں اب تک 102 ڈاکٹر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ وبا کے دوران اپنی جان داؤ پر لگانے والے ڈاکٹروں کو ایوارڈ دیتے وقت نظر انداز کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں