349

ہنی سنگھ کا بیوی پر تشدد۔ بھارتی عدالت میں پیشی

نئ دہلی (سی ایل نیوز ویب ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ پر اہلیہ نے تشدد کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئ آر کٹوا دی۔ ہنی سنگھ کی نئ دہلی کی عدالت میں پیشی ہوئ جہاں گلوکار اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہنی سنگھ کی اہلیہ شالینی تلوار نے عدالت میں روپڑیں اور کہا کہ انھوں نے اپنی زندگی کے 10 سال اس شخص کو دئے اور بدلے میں اسنے مجھے چھوڑ دیا۔

ہنی سنگھ کی اہلیہ نے ان پر گھریلو، جسمانی اور جنسی تشدد کے علاہو دیگر الزامات عائد کررکھے ہیں اور مقدمہ بھی کردیا ہے۔ اہلیہ نے عدالت سے 20 کروڑ ہرجانے کی وصولی کی درخواست کی ہے۔

تاہم ہنی سنگھ نے ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں