413

کرس گیل نے پاکستانیوں کو ماموں بنا دیا؟

دبئ ( سی ایل نیوز ویب ڈیسک) معروف ویسٹ انڈیزی کرکٹر کرس گیل نے پاکستانیوں کو ماموں بنا دیا۔ گزشتہ روز کرس گیل نے ٹویٹ کی کہ وہ کل یعنی 19 ستمبر کو پاکستان آرہے ہیں۔ یہ اعلان کرس گیل نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے سیکورٹی کے نام پر اچانک دورہ پاکستان ختم کرنے پر کئیا۔

تاہم آج معلوم ہوا کہ کرس گیل دبئ میں آئ پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور ابھی تک انکی پاکستان کیلئے کوئ فلائٹ نہیں ہے۔ سوشل میڈیا صارفین یہ بھی تبصرے کررہے ہیں کہ کرس گیل آئ پی ایل کے بعد پاکستان آئیں گے۔ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ کرس گیل نے یہ ٹویٹ محض پاکستانیوں سے یکجہتی کیلئے کی تھی ناکہ وہ واقعی پاکستان آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں