لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور کا سب سے بڑا کرونا ویکسینیشن سنٹر سونے کے انڈے دینے لگا۔ ڈیٹا انٹری آپریٹرنے جعلی کرونا سرٹیفیکیٹس بنا کر 8 لاکھ روپے کما لئے۔ جنی چینل کی رپورٹ کے مطابق لاہور ایکسپو سنٹر میں ڈیٹا انٹری آپریٹر نے ہزاروں جعلی انٹریز کرکے ویکسین نا لگوانے والے افراد کو ویکسین سیرٹیفیکیٹس بنادئے اوراس مد میں 8 لاکھ کی خطیر رقم چند ہی دنوں میں کما لی۔ محکمہ صحت کے انسپکٹر نے اہلکار کو گرفتار کئیا اور تھانے لیجا کر 420 کا پرچہ کٹوا دیا۔ اہلکارنے تھانے میں 40 ہزار رشوت دی اور اگلے ہی دن ضمانت پررہا ہوکر باہر آگیا۔
سی ایل نیوز نے اس سے قبل بھی لاہور میں ویکسین لگوانے والے ہزاروں افراد کا ڈیٹا گم ہونے کی خبر بھی دی تھی مگر حکومت نے معاملے کی انکوائری کی بجائے سیکرٹری پرائمری سیکنڈری ہیلتھ سارا اسلم کو تبدیل کرکے معالمے پر مٹی ڈالنے کی کوشش کی۔ اس قدر حساس ڈیٹا چوری ہونا کوئ معمولی بات نہیں مگر اداروں کی بے حسی برقرار رہی۔