لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور میں اس وقت کاالعدم ٹی ایل پی اور پنجاب پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کے باعث مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس اور درجنوں شاہراہیں بند ہیں۔ تاہم اس سلسلے میں آپکی رہنمائ کرتے چلیں کہ لاہو کے علاقوں سمن آباد، یتم خانہ، سبزہ زار، اقبال ٹاؤن، گلشن راوی، داتا صاحب، شاہدرہ اور نیا اور پرانا راوی پل کے علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس مکمل طور پر معطل ہے۔
نیشنل ہائ وے اور موٹر ویز پولیس کی طرف سے لاہو کی مرکزی شاہراہوں کی تفصیلات بھی جاری کی گئ ہیں جوکہ بند ہیں۔
تاہم آپکو بتاتے چلیں کہ سمن آباد، سبزہ زار، اقبال ٹاؤن، فیروزپور روڈ، مزنگ اور ڈیفینس روڈز بھی مکمل طور پر کنٹینیرز لگا کر سیل کردی گئ ہیں۔