294

عرب شکاریوں کی وڈیوبنانےوالےناظم نے ایساکیاکئیاجواسکی موت کاسبب بنا؟

کراچی (سی ایل نیوز آن لائن) راچی کے علاقے ملیر میں مبینہ طور پر رکنِ سندھ اسمبلی جام اویس کے تشدد سے قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو کا الزام ہے کہ ناظم نے چند غیر ملکی شکاریوں کو اپنے علاقے میں تلور کے شکار سے روکا تھا اور ان کی ویڈیو بنائی تھی جس کے بعد انھیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ ہلاک ہو گئے۔

تاہم بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ناظم جوکھیو کے بھائ افضل جوکھیو نے بتایا کہ وہ ناظم کو زبردستی جام اویس کے پاس اسکے بلانے پر لے کرگیا کیونکہ اسے جام اویس پر اعتماد تھا جو اسے مہنگا پڑا اور اسکا بھائ کفن میں واپس کئیا گیا۔ مگر قتل کی وجہ بتاتے ہوئے ناظم جوکھیو کا کہنا تھا کہ اسکے بھائ نے تلور کا شکار کرتے ہوئے عرب شکاریوں کو منع کئیا مگر ہاتھا پائ ہوئ اور اسنے وڈیو بنا ڈالی جس پر افضل نے اپنے بھائ کو کہا کہ وڈیو فوری ڈیلیٹ کردو مگر ناظم کا جواب تھا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا اور وڈیو ڈیلیٹ نہیں کروں گا۔ ناظم کی اس غلطی نے اسے رکن اسمبلی کے غصے کا شکار کردیا اور اب وہ منوں مٹی تلے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں