320

عوام کی شدید تنقید۔ تحریک انصاف کوسمندرپارپاکستانیوں کےانٹرویوزہٹانےپڑگئے

سی ایل نیوز (ویب) پاکستان تحریک انصاف کو سمندر پار پاکستانیوں کو جھوٹے حکومتی دفاع کیلئے استعمال کرنا مہنگا پڑگیا۔ عوام کی شدید تنقید کے بعد بالآخر سمندر پار پاکستانیوں کی وڈیوز ہٹا دی گئیں۔

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر تین ملکوں امریکہ، برطانیہ اور ساؤتھ افریقہ سے چند افراد کے انٹرویوز پوسٹ کئے گئے۔ تاہم انٹرویوز پوسٹ کرتے ساتھ پاکستان میں رہنے والے مہنگائ سے پستے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انھوں نے ان سمندر پار پاکستانیوں کی خوب کلاس لی جس پر بالآخر تحریک انصاف کو ان افراد کے انٹرویوز ڈیلیٹ کرنے پڑگئے۔ ان میں سے چند انٹرویوز کی تصاویر آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

ان سمیت دیگر افراد پاکستانی عوام کو بتا رہے تھے کہ مہنگائ امریکہ اور یورپ میں بھی ہے لہٰذا پاکستان میں بھی مہنگائ برداشت کریں۔ اس پر عام سیخ پا ہوگئ اور اکثریت نے سوال اٹھایا کہ وہاں کی قیمتوں کا پاکستان کے ساتھ کیا موازنہ جبکہ وہاں ڈالرز میں لاکھوں روپے ماہانہ آمدی ہے جبکہ پاکستان میں صرف چند ہزار۔ اس سوال کا کسی کے پاس کوئ جواب نا تھا جس پر بالآخر تحریک انصاف کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے یہ وڈیوز ہٹانی پڑ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں