لاڑکانہ (سی ایل نیوز آن لائن) گزشتہ دنوں لاڑکانہ میں سرداروں کی فائرنگ سے جانبحق ہونے والی فہمیدہ سیال کے خاوند نے افسوسناک انکشاف کرتے ہوئے ثبوت دکھادئے۔ فہمیدہ کے خاوند نے قرآن پاک کا وہ نسخہ دکھایا جس کے بیچ سے گولیاں مارکر فہمیدہ کو قتل کئیا گیا۔ چند روز قبل لاڑکانہ میں وڈیرکے ہاتھوں قتل ہونے والی فہمیدہ کے بھائ اور خاوند نے میڈیا کو وہ قرآن پاک دکھایا۔ فہمیدہ کو مقامی وڈیرے اور پیپلز پارٹی کے ایم پی اے دھمر اسران نے پولیس موبائل کی موجودگی میں قتل کئیا۔ اہل علاقہ کا بیان ہے کہ مقامی پولیس نے پہلے گھر کے مردوں کو اٹھا کرتھانے بند کئیا اور پیچھے سے ایم پی اے اپنے غنڈوں سمیت گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کرگیا۔ اس اندوہناک قتل پر پورے پاکستان میں شدید غم و غصہ پایا جاتاہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نا کئیا جائے۔ بے حرمتی کئے گئے قرآن پاک کے نسخے کی تصاویر ملاحظہ کیجئے۔
335