378

ڈینگی سےلوگ سڑکوں پرمرنےلگے مگروزیرصحت صاحبہ کروناصورت حال پرخوشخبریاں سناتی رہیں

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور میں ڈینگی پوری طرح بے قابو ہوچکا ہے۔ اس وقت لاہور کے تمام بڑے ہسپتالوں جن میں جناح، سروسز، میو، گنگا رام اور دیگر شامل ہیں، میں کوئ مستقل سربراہ ہی تعینات نہیں جس سے صورت حال قابو سے باہر ہوچکی ہے۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کو رکھنے کی جگہ ختم ہوچکی ہے اور مریض ہسپتالوں کے باہر زندگی کی بازی ہاررہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف کرونا وبا میں لمحہ لمحہ کے ٹویٹ کرنے والی یاسمین راشد صاحبہ اس آفت میں بھی کرونا میں کامیابیاں گنوا رہی ہیں اور ڈینگی پر بات کرنے سے یکسر کترا رہی ہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ نے گزشتہ 12 دنوں میں جب سے ڈینگی وبا بے قابو ہوئ ہے ایک بھی ٹویٹ نہیں کئیا جس میں اس وبا سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کا بتا یا جاتا۔ البتہ کرونا صورت حال پر قابو پانے کی خوشخبریاں ضرور دکھیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں