327

نمازکا مذاق بناتےایک اوروڈیووائرل۔ عوام کا سخت سزاکامطالبہ

پنجاب (سی ایل نیوز آن لائن) صوبہ پنجاب سے نماز کا مذاق اڑانے کی ایک اور وڈیو وائرل۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید داڑھی والا ایک باریش بزرگ (نعوذ بااللہ) ڈانس کرتے ہوئے وڈیو بنوا رہا ہے جبکہ وڈیو بنانے والے افراد قہقہے لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈھول بجاتے ہوئے ڈانس کرکے ایک لڑکا نماز پڑھ رہا تھا جس پر عوام نے شدید ردعمل دیا تو پولیس نے اس لڑکے کو گرفتار کرکے پرچہ درج کردیا۔ عوام کا پرزور مطالبہ ہے کہ ایسے عناصر کو گرفتار کرکے ایسی سخت سزا دی جائے جو ان جیسے ملعونوں کیلئے عبرت کا نشان بن جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں