اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کو آج سمپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کیس میں عدالت میں طلب کرلیا۔ وزیر اعظم ایک گھنٹے کے مختصر نوٹس پر فوری عدالت پہنچے۔ اس دوران عدالت میں کیا مکالمے ہوئے وہ ایک الگ معاملہ ہے مگر عدالت سے باہر آتے ہی صحافیوں نے وزیر اعظم پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سابق ڈی جی آئ ایس آئ جنرل ظہیر الاسلام پر عدالتی حکم کے مطابق مقدمہ درج کروائیں گے؟ ایک اور صحافی نے پوچھا کہ کیا سابق وزیر داخلہ چوھدری نثار علی خان اور اس وقت کے پی کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا؟ تاہم وزیر اعظم ان تمام سوالات کے جواب میں مسکرا کر خاموشی سے چلتے بنے جبکہ فواد چوھدری نے دھیمی آواز میں کہا کہ نواز شریف کو بلا کر بوچھیں نا۔
344