318

مکہ مکرمہ میں ڈانس کلب کی شکایت کرنے والےسعودی شہری کےساتھ پولیس نےکیاکئیا؟ شرمناک تفصیلات

مکہ مکرمہ (سی ایل نیوز ویب) سعودی حکومت کی شرمناک کارروائیاں جاری۔ جدت پسندی کی آڑ میں مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں ڈانس بار کھلنے پر شکائت کرنے پرالٹا شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شہری حزام احمری نے جوکہ مکہ مکرمہ میں رہتے ہیں اپنے گھر کے قریب ڈانس کلب کھلنے کی وڈیو بنائ۔ وڈیو میں سعودی شہری انتہائ تکلیف میں بول رہا ہے کہ یہ رہا وہ شیطان کا اڈا۔ اللہ میں کیسے اپنی بچیوں کی تربیت کروں گا؟ دنیا والو کچھ رحم کرو۔ تاہم پولیس نے انکی شکائت کا جواب دیا مگر انتہائ شرمناک طریقے سے۔ پولیس نے مقدس شہر میں ڈانس کلب بند کروانے کی بجائے الٹا شکایت کرنے والے شہری حزام احمری کو ہی گرفتار کرلیا۔

اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین شدید غم و غصے میں ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے اپنے ویژن 2030 پر عمل شروع کردیا ہے جسکے لئے حکومتی سطح پر گزشتہ 5 سال سے منصوبہ بندی کی جارہی تھی اور مقدس سرزمین پر یہ شیطانی کام اسی ویژن 2030 کا حصہ ہیں تو ایسے میں سعودی شہری کی شکایت بھلا کون سنتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں