329

وفاقی وزیرکےکہنےپرسیکرٹری پٹرولئم عہدےسےفارغ۔ چھٹی کےروزنوٹیفکیشن جاری۔ وجہ کیاتھی؟

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) وفاقی وزیر کی شکائت پر سیکرٹری پٹرولئم ڈاکٹر ارشد محمود کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق  وفاقی وزیر اور سیکٹری پٹرولئم ڈاکٹر ارشد محمود کے درمیان ایک اجلاس کے دوران جھڑپ ہوئی تھی ،وفاقی وزیر نے وزیر اعظم سے سیکرٹری کی شکایت کی تھی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے سیکرٹری پیٹرولیم کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے ،اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری پیٹرولیم کو چھٹی کے روز عہدے سے ہٹانے کا نوٹفکیشن جاری کیا۔ڈاکٹر ارشد محمود 7ماہ سے بھی کم عرصے سیکرٹری پیٹرولیم کے عہدے پر رہے

ذرائع کے مطابق وزیر توانائی کی وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سیکرٹری پیٹرولیم کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی۔وزیراعظم بھی سیکرٹری پٹرولیم کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں