کراچی (سی ایل نیوز آن لائن) کراچی کی مشہور بیکری “آنٹی منور” نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار کے حوالے سے اپنے کیک پر لفظ Merry Christmas لکھنے سے انکار کردیا۔
ویب سائٹ پیپر ڈاٹ پی کے کے مطابق ایک گاہک نے بیکری پر آکر ارڈر دیا کہ اسکے کیک پر لفظ میری کرسمس لکھ دیا جائے تاہم بیکری سٹاف نے یہ لفظ لکھنے سے انکار کردیا۔ تاہم اسکے بعد سے بیکری آنٹی منور شدید تنقید کی زد میں ہے اور سوشل میڈیا صارفین اسکے خلاف باقاعدہ ٹرینڈ چلارہے ہیں۔
تاہم دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے آنٹی منور بیکری کے اس فیصلے کو بھرپور طور پر سراہا ہے اور لکھا ہےکہ لفظ میری کرسمس کو بولنا اور لکھنا کفر ہے کیونکہ میری کرسمس کا مطلب ہے “اللہ نے بیٹا جنا” جوکہ اللہ کی وحدانیت کا انکار اور کفر ہے جسکی معافی نہیں ہے۔