341

پرویز الہٰی لاہورپریس کلب الیکشنزمیں مداخلت بندکریں۔ PFUJ کی سپیکرپنجاب اسمبلی کووارننگ

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) نےسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں مداخلت کرنے پر سخت الفاظ میں وارننگ دے دی۔ تنظیم کے عہدیداران صدر شہزاداہ ذوالفقار، سیکرٹری جنرل ناصر زیدی اور مرکزی سیکرٹری ذوالفقار علی مہتو نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں سیاسی مداخلت کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری یرویز الٰہی ایک مخصوص گروپ کی سرعام حمایت کررہے ہیں اور جرنلسٹس پینل کے امیدواروں کو ووٹ نادینے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ رہنماوؤں نے خبردار کئیا ہےکہ سیاسی جماعتوں کی صحافیوں کی سیاست میں مداخلت کسی کے مفاد میں نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں