396

لاہورپولیس کی بروقت مدد۔ سردرات میں سنسان سڑک پربھٹکتی ماں بیٹی بڑےحادثے سےبچ گئیں

لاہور ( سی ایل نوز آن لائن) لاہور پولیس نے ایک بار پھر پیشہ وارانہ پولیس ہونے کی مثال قائم کردی۔ لاہور پولیس سے سرد رات میں وومین سیفٹی ایپ کے ذریعے ماں بیٹی نے مددطلب کی جس پر لاہور پولیس نے بروقت جواب دیتے ہوئے فوری ماں بیٹی کو تلاش کئیا اور انھیں باحطاظت گھر تک پہنچا دیا۔

پولیس کے مطابق وومین سیفٹی ایپ کے ذریعے سے مدد کا پیغام موصول ہوا جس میں ماں بیٹی نے بتایا کہ انھیں ٹیکسی ڈرائیور گھر چھوڑنے کی بجائے سڑک پر ہی چھوڑ کر چلا گیا۔ تاہم پیغام ملتے ہی تھانہ کاہنہ پولیس اور ڈالفن اہلکار فوری موقعے پرپہنچے اور ماں بیٹی کو باحفاظت گھرپہنچایا۔ پولیس کی بروقت امداد سے ماں بیٹی کسی بڑے حادثے سے بچ گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پولیس کے ایسے کارنامے دیکھ کر عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں