344

دونمبری کا اتناپیسہ برآمدکہ محکمے کی مشینیں نوٹ گنتے گنتے تھک گئیں۔ مزدور بلانے پڑگئے

اتر پردیش (سی ایل نیوز ویب) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک تاجر کے گھر سے ٹیکس چوری کا اتنا مال برآمد ہوا کہ چھاپہ مارنے والے محکمہ مال کی نوٹ گننے والی مشینیں تھک گئیں۔ بالآخر مزدور بلانے پڑگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاس اترپردیش کے شہر کان پور میں ٹیکس چور کے گھر سے نکلنے والے نوٹ گنتے مشینیں تھک گئیں، نوٹ گنتی پر مزدور مامور کرنا پڑے۔ اب تک برآمد ہونیوالا275کروڑ بھارتی روپے کا کالا دھن شمار کیا جا چکا ہے۔ی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے اُس تاجر کو گرفتار کر لیا ہے جس کے گھر سے 275 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم برآمد ہوئی ۔پرفیوم کے کاروبار سے وابستہ تاجر پیوش جین کو ٹیکس چوری کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ کانپور کے اسسٹنٹ کمشنر سوریندر کمار نے بھارت کے سرکارری خبررساں ادارے کو بتایا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے احمدآبادمنتقل کر دیا گیا ہے۔ کچھ رپورٹس میں پیوش جین کو سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے قریبی بھی بتایا جا رہا ہے۔

بھارت کےسینٹرل بورڈ آف ٹیکس اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) نے کانپور میں پیوش جین کے گھر، دفتروں اور فیکٹریوں میں چھاپے مارے تھے اور ابتدائی طور پر حکام کا کہنا تھا کہ اُن کے گھر سے تقریباً 150 کروڑ روپے کی نقد رقم ضبط کی جا چکی ہے، تاہم نوٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔ٹیکس حکام نے انڈیا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ تاجر کے گھر سے لگ بھگ 275 کروڑ روپے سے زائد کی کرنسی کے علاوہ بڑی مقدار میں سونا بھی برآمد ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں