اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) وزیر اعطم عمران خان سے سخت سوال کیوں پوچھا۔ صحافیوں نے اپنے ہی ساتھی صحافی کو سخت سوال پوچھنے پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دے ڈالیں۔ وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ آئے تو صحافیوں نے انھیں گھیر لیا اور سوالات پوچھے۔ زیادہ تر صحافی نواز شریف سے متعلق سوال پوچھ رہے تھے۔ تبھی ایک صحافی نے سوال کئیا کہ فریش الیکشن کروائیں گے یا اسلمبیاں توڑ دیں گے؟ اسی دوران فوری دیگر صحافی شہباز شریف کا نام لینے لگے جیسے وہ طے کرکے آئے ہوں کہ سوالات کیا کرنے ہیں اور ساتھ ہی سخت سوال پوچھنے والی صحافی کے ساتھدھکم پیل شروع کردی۔ وڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ چند دیگر صحافی سوال پوچھنے والے صحافی کو باقاعدہ سنگین دھمکیاں دے رہے ہیں اور وڈیو بنانے پر اسکا موبائل بھی چھننے کی کوشش کی۔ تاہم چند دیگر صحافیوں نے بیچ بچاؤ کروا کر معاملہ رفع دفع کروایا۔
363