364

ریحام خان کی گاڑی پرفائرنگ۔ ریحام خان کی حالت کیسی ہے؟

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) بین الاقوامی صحافی ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ۔ ریحام خان کے مطابق گاڑی میں ان سمیت انکا ڈرائیور اور سیکرٹری موجود تھے۔ فائرنگ کرنے والے گاڑی بھی چھین کر لے گئے۔ تاہم اس افسوسناک حادثے میں کوئ جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریحام خان نے ٹویٹ کئیا کہ وہ اپنے بھتیجے کی شادی سے واپس آرہی تھیں جب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد آئے اور انکی گاڑی پر فائرنگ کرکے گاڑی رکوائ۔ تمام سوار افراد کو باہر نکالا اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔ اس واقعے کی ایف آئ آر اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی میں درج کرلی گئ ہے اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔ پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئ بیان سامنے نہیں آیا کہ ریحام خان کو ٹارگٹ کئیا گیا ہے یا پھر یہ محض ڈکیتی کا واقعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں