412

ہاں میں یہاں دھی بھلوں کی ریڑھی لگاتا تھا۔ حسن نثارنےزندگی کابڑارازفاش کردیا۔

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی حسن نثار نے اپنی زندگی کے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے انکشاف کئیا کہ وہ جوانی میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھی بھلوں کی ریڑھی لگایا کرتے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ انھیں اس بات پر فخر ہے کہ انھوں نے جدوجہد کی اور آج ایک مقام حاصل کئیا۔ حسن نثار نے خوشگوار موڈ میں بتایا کہ وہ شرمندگی کے مارے اپنی یونیورسٹی میں یہ نہیں بتاتے تھے کہ شام میں وہ ریڑھی لگاتے ہیں تاہم جب انکے دوستوں کو اس بات کا علم ہوا تو وہ سب شام میں انسے دہی بھلے کھانے آتے تھے اور انکو محنت کرنے پر سراہتے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے والد سے کہہ رکھا تھا کہ میں کوئ ریڑھی لگا لوں گا مگر مقابلے کا امتحان پاس کرکے ملازمت نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں