441

سی ایل نیوزبنا غریب ملازمین کی آواز۔ لاہورجم خانہ کلب نےنکالےگئےملازمین نوکری پربحال کردئے۔

لاہور ( سی ایل نیوز آن لائن) سی ایل نیوز ہمیشہ کی طرح غریب کی آواز بنا اور ملازمین کو انکا حق دلوادیا۔ گزشتہ ماہ سی ایل نیوز نے لاہور جم خانہ کلب انتظامیہ کی زیادتی کا شکار 37 غریب ملازمین کے حق میں رپورٹ چلائ۔ نکالے گئے بیشتر ملازمین انتہائ غریب تھے جن میں مالی، ویٹر اور دیگر دیکھ بھال کا عملہ شامل تھا جنکی انتظامیہ نے کرونا کا باہانہ بناکر نوکریاں چھین لیں۔ سی ایل نیوز نے اس معاشی قتل پر ملازمین کا ساتھ دینے کی ٹھانی اور ملازمین کے مطالبات کو لےکر ایک مفصل رپورٹ بنائ جو آپ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

رپورٹ آن ائیر ہوتے ہی انتظامیہ کو ہوش آیا اور ایک ہفتے کے اندر اندر نوکری سے نکالے گئے ملازمین کو بحال کردیا گیا جسکی باقاعدہ لسٹ بھی جاری کی گئ۔ ملازمین اس کاوش پر انتہائ مشکور ہوئے۔ سی ایل نیوز ہمیشہ سے مجبور اور غریب طبقے کی آواز بنتا رہا ہے اور آئیندہ بھی بنتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں