348

شہبازشریف کےدورمیں مری میں برفانی طوفان آیاتوشہبازشریف نےراتوں رات کیاکئیا؟ لوگ شہبازشریف کوکیوں پکاررہےہیں؟

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن)مری میں افسوسناک ہلاکتوں پر عوام سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو یاد کرنےلگے۔ آئیے آپکو بتاتے ہیں کہ شہباز شریف کو کیوں یاد کئیا جارہا ہے۔

شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ایشیاء کی سب سے پہلی برف ہٹانے والی مشینیں پاکستان منگوائ گئیں اور انھیں مری میں لگا دیا گیا۔ برفباری سے پہلے ایک میٹنگ رکھی جاتی جس میں شہباز شریف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر طے کرتے کہ ان مشینوں کو کہاں لگانا ہے۔ برفباری شروع ہوتے ہی چوبیس گھنٹے مشینیں کام کرتیں اور ایک لمحے کو بھی سیاحوں کو ایسی مشکلات پیش نا آتیں۔ تاہم موجودہ حکومت کے آتے ہی مری پر کوئ توجہ نا دی گئ اور وہ تمام مشینیں بیکار ہوچکی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے راولپنڈی کے ایک دیرینہ کارکن عتیق الرحمٰن کھوکھر کہتے ہیں کہ مری میں برف کا طوفان آیا تو شہباز شریف نے رات کو انھیں اور حنیف عباسی کو فون کرکے کہا میں صبح 6 بجے آپکو مری میں ملوں گا اور اگلے دن ہم دونوں صبح 6:30 پر مری میں تھے اور تب تک شہباز شریف کے ساتھ وہیں موجود رہے جب تک تمام سیاح محفوظ نا ہوگئے۔

یہ ہیں وہ وجوہات جنکی وجہ سے عوام آج شہباز شریف کو پکار رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں