328

پوری پی ٹی آئ میرےساتھ ہے۔ حریم شاہ کااپنےخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کےجواب میں بڑادعویٰ

لندن (سی ایل نیوز ویب) ٹک ٹاکر حریم شاہ ان دنوں ایک بار پھر میڈیا کی زینت بنی ہوئ ہیں اور اس بار وجہ ہے حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کا اعتراف۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے گزشتہ دنوں ایک وڈیو میں دعویٰ کئیا تھا کہ وہ پاکستان نے لاکھوں پاؤنڈز لے کر آرام سے ائیرپورٹ سے گزر کر لندن آگئیں اور کسی میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ مجھے پوچھتا نا ہی کوئ پوچھ سکتا ہے۔ وڈیو وائرل ہوتے ہی حریم شاہ کے خلاف ایف آئ اے حرکت میں آیا اور انھوں نے برطانوی اعلیٰ حکام کو خط لکھ دیا ہے کہ حریم شاہ کے خلاف کارروائ کریں۔

تاہم حریم شاہ نے اسکے جواب میں ایکا ور وڈیو بنائ جس میں انکا کہنا تھا کہ یہ سب مذاق تھا اسکا حقیقت سے کوئ تعلق نہیں۔ اسی حوالے سے لندن میں مقیم معروف صحافی مرتضیٰ علی شاہ کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم شاہ نے یہ بھی دعویٰ کئیا کہ پوری پی ٹی آئ اب بھی انکے ساتھ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ سب اوپر اوپر سے مجھے آنکھیں دکھاتے ہیں جبکہ اندر سے سب دل سے میرا ساتھ دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں