362

حریم شاہ کے پاس لاکھوں پاؤنڈز کس پی ٹی آئ رہنماکے ہیں؟ رہنمانےخودسامنےآکرتسلیم کرلیا

لندن (سی ایل نیوز ویب) حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کی اعترافی وڈیو میں انکے پاس موجود لاکھوں پاؤنڈز کس پی ٹی آئ رہنما کے ہیں، بڑا انکشاف۔ حریم شاہ نے لندن میں مقیم صحافی مرتضیٰ علی شاہ کو دئے گئے انٹرویو میں دیگر انکشافات کے ساتھ یہ انکشاف بھی کردیا۔ وڈیو میں حریم شاہ کے ساتھ ایک پی ٹی آئ کے سرکردہ اور مشہور رہنما بھی موجود ہیں جنکا تعلق گجرات سے ہے۔ انھوں نے اپنا نام دانیال ملک بتایا۔ دانیال ملک کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئ کے ٹکٹ ہولڈر ہیں اور انکی کئ بار عمران خان صاحب سے بھی ملاقات ہوچکی ہے۔ دانیال ملک نے بتایا کہ حریم شاہ انکی بہنوں جیسی ہیں اور وہ کافی عرصے سے انھیں جانتے ہیں۔ انکا برطانیہ میں منی ایکسچینج کا کاروبار ہے۔ وڈیو میں حریم شاہ کے پاس جو رقم ہے وہ انکی ملکیت ہے کیونکہ انکے پاس لاکھوں پاؤنڈز آتے رہتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ اس رقم کی ملکیت کو قبول کرتے ہیں کیونکہ یہ انکا کاروبار ہے اور وہ قانونی طریقے سے یہ کاروبار کررہے ہیں۔ کیا ایف آئ اے کے پاس اور کوئ کام نہیں کرنے کو جو وہ حریم شاہ کے پیچھے پڑگئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ کوئ اتنی بڑی رقم نہیں ہے انکے پاس تو اس سے بھی زیادہ رقم روزانہ آتی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے اپنی حالیہ وڈیو میں اعتراف کئیا تھا کہ وہ لاکھوں پاؤنڈز لے کر پاکستان کے ائرپورٹ سے نکل گئیں تاہم کسی نے انھیں نا روکا کیونکہ کسی میں ہمت ہی نہیں کہ انھیں کچھ کہیں۔ اس وڈیو کے بعد ایف آئ اے حرکت میں آچکا ہے اور حریم شاہ کے خلاف برطانوی حکام کو کارروائ کیلئے خط لکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں