326

امریکہ میں بڑےپیمانےپرلوٹ مار۔ لوگوں نےمال بردارٹرین ہی لوٹ لی

لاس اینجیلیس (سی ایل نیوز ویب) امریکی ریاست لاس اینجیلیس میں کھل عام بڑے پیمانے پر لوٹ مار۔ لوگوں نے مال بردار ٹرین سر عام لوٹ لی۔ انڈیپینڈینٹ اردو کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجیلیس میں جوں ہی مال بردان ٹرین اسٹیشین پر رکی تو لوگوں کے ہجوم نے ٹرین پر دھاوا بول دیا اور سر عام کئ گھنٹوں تک ٹرین پر لدے کنٹینرز کو آرام سے کھول کر لوٹتے رہے۔ بعد ازاں لوٹی ہوئ اشیاء کو اسٹیشن پر ہی کھول کر ڈبے وہیں پھینکے اور سکون سے فرار ہوگئے۔ امریکی حکام سمیت دنیا بھر سے لوگ اس کھل عام پرسکون لوٹ مار پر حیران ہیں۔ لوگوں کا سوال ہے کہ کیا امریکہ میں اتنے برے حالات آگئے ہیں کہ لوگ اب سر عام اتنے بڑے پیمانے پر لوٹ مار کرنے لگے ہیں؟

واضح رہے کہ امیرکہ میں لوٹ مار کے واقعات میں صرف ایک سال کے دوران 160 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں