377

نفسیاتی ہسپتال کےمریضوں کو اب حکومت سیروتفریح کروائےگی۔ پنجاب حکومت نےانسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا نفسیاتی ہسپتالوں میں داخل ذہنی مریضوں کیلئے انسانیت بھرا اقدام۔ حکومت پنجاب اب نفسیاتی مریضوں کو لاہور کی سیر کروائے گی۔ مشیر اطلاعات پنجاب حسان خاور نے ٹویٹ کئیا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مینٹل ہسپتال لاہور کے مریضوں کو محکمہ سیاحت پنجاب کے تعاون سے لاہور شہر کی مفت سیر کروائ جائے گی اور اس دوران انھیں مفت کھانا بھی کھلایا جائےگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کسی حکومت نے ذہنی مریضوں کیلئے اس طرح کا کوئ اقدام نہیں اٹھایا۔ حکومت کے اس اقدام سے تمام طبقات کے افراد انتہائ خوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں