322

کراچی کےبعدلاہوربھی ڈاکوؤں کی جنت بن گیا۔ بھرےبازارمیں خاتون سےلاکھوں روپےکاموبائل چھین لیاگیا

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) لاہور کے پوش علاقے میں بھرے بازار میں خاتون سے موبائل چھین لیا گیا۔ ڈاکو موبائل چھین کر آرام سے چلتے بنے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن کے انتہائ گنجان آباد بازار میں محمد ارسل کے اہل خانہ بازار سے شاپنگ کرنے آئے۔ خاتون نے گاڑی واپڈا ٹاؤن گول چکر کی مصروف ترین سڑک پر پارک کی۔ گاڑی پارک کرتے ساتھ ہی ایک شخص گاڑی کے پاس آیا اور شیشہ کھڑکا کر خاتون سے بولا کہ یہاں آپکا کچھ گرا ہے۔ خاتون نے جونہی دروازہ کھول کر باہر دیکھا توڈاکو اسکے ہاتھ سے جدید آئ فون 13 میکس پرو جسکی مالیت ڈھائ لاکھ روپے ہے، چھین کر آرام سے فرار ہوگیا۔ تھانہ ستو کتلہ پولیس نے ایف آئ آر تو درج کر لی ہے مگرابھی تک مجرموں کی گرفتاری کی بجائے لواحقین کو تسلیاں دینے پر اکتفا کئیا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں