398

عامرلیاقت حسین اورسیدہ دانیہ کارشتہ کس مشہورروحانی شخصیت نےکروایا؟ خود ہی رازکھول دیا

کراچی (سی ایل نیوز آن لائن) عامر لیاقت حسین سیدہ دانیہ کے ساتھ تیسری شادی رچا چکے ہیں۔ تاہم انھوں نے اس حوالے سے بڑا راز فاش کردیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ انھوں نے سیدہ دانیہ سے صرف 28 منٹ ملاقات کی تھی وہ بھی ایک میلاد پر۔ انکا کہنا تھا کہ وہ لودھراں ایک خاندان کی دعوت پر میلاد میں شرکت کیلئے گئے تھے جہاں ایک انتہائ مشہور روحانی شخصیت جو کہ بہت بڑے پیر ہیں بھی موجود تھے۔ انھوں نے پیر صاحب سے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کچھ باتیں بتائیں تو پیر صاحب نے کہا کہ ہم جس سے آپکی شادی کروائیں خاموشی سے کرلینا۔ عامر لیاقت حسین بتاتے ہیں کہ انھوں نے دانیہ کو پہلی مرتبہ نکاح پر ہی دیکھا تھا اور خاموشی سے اس فیصلے کو تسلیم کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں