کیف (ویب ڈیسک) روسی فوجی یوکرینیوں سے انکے ہی ملک میں گھسنے کیلئے پٹرول مانگنے لگے۔ سوشل میڈیا پر ایک وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی فوجیوں کا ایک قافلہ جو یوکرین کے دارالحکومت کیف جارہا ہے راستے میں رکا ہوا ہے۔ وڈیو بنانے والا یوکرینی وہاں سے گزرتے ہوئے پوچھتا ہے کہ کیا ہوا ہے؟ جس پر روسی فوجی بتاتے ہیں کہ انکے ٹینک میں پٹرول ختم ہوچکا ہے اگر وہ پٹرول دے سکے تو اچھا ہوگا۔ اسکے جواب میں یوکرینی شخص کہتا ہے میں تمھیں گاڑی سے باندھ کر روس دھکا دے کر آسکتا ہوں اور ساتھ ہی یہ کہتے ہوئے وہاں سے چلا جاتا ہےکہ تمھیں معلوم ہی نہیں تم جا کہاں رہے ہو۔
339