414

اس انٹرویوکوچلانےکی ہمت ناکرنا۔ پی ٹی آئ رہنماکنول شوذیب کی خاتون صحافی کوحبس بیجامیں رکھ کرسنگین دھمکیاں

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) پی ٹی آئ رکن قومی اسمبلی کنول شوزیب ان دنوں انتہائ سنگین الزامات کی زد میں ہیں۔ نجی ٹی وی پر پروگرام کرنے والی خاتون صحافی بتول راجپوت نے الزام عائد کئیا ہے کہ کنول شوذیب کے گھر انٹرویو کے دوران انھوں نے ایک سخت سوال کرلیا جو محترمہ کو ناگوار گزرا اور انھوں نے خاتون صحافی کو اپنے گھر میں ہی قید کرلیا۔ خاتون کے مطابق کنول شوزیب انتہائ بدکلامی کرتی رہیں اور انکے خاوند اور خاندان کے دیگر افراد بھی صحافی کو دھکماتے رہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں خاتون صحافی نے مزید کہا کہ کنول شوزیب انھیں کہتی رہیں کہ لکھ کر دے کر جاؤ تم اس پروگرام کو آن ائیر نہیں کروگی تاہم جب سوشل میڈیا پر شور مچا تو کنول شوزیب نے انھیں جانے دیا مگر ساتھ ہی دھمکی دی کہ اس پروگرام کو آن ائیر کرنے کی ہمت نا کرنا۔

خاتون صحافی کے مطابق انھوں نے کنول شوزیب سے سوال کئیا کہ جب پی ٹی آئ کے آفیشل اکاؤنٹ سے خواتین صحافیوں کے خلاف بدزبانی کی جاتی ہے تو اس پر وہ کیا بولیں گی؟ سوال کرنے کے بعد کنول شوذیب آپے سے باہر ہوگئیں اور غصے میں خاتون صحافی پر پل پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں