331

مشہورکورئر کمپنی نےعیدپرلوگوں کی بھیجی گئ چیزیں لوٹ لیں۔ شکائت کرنےپرجواب دینےسےانکار

ویب ڈیسک۔

مشہور کورئر کمپنی ایم این پی(M&P)نے عید پر صارفین کی چیزوں پر ہاتھ صاف کردئے۔ لوگ اپنے پیاروں کو بھیجی گئ چیزوں کے پہنچنے کا انتظار کرتے رہے جبکہ کورئر کمپنی کے ملازمین افسران کی ملی بھگت سے صارفین کی چیزیں لوٹنے میں مشغول رہے۔

سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے کمپنی کے حوالے سے شکائیک کی کہ وہ آن لائن چیزیں بیچ کراپنے گھر کا خرچ چلاتی ہیں اور چیزیں بھیجنے کیلئے اسی کمپنی کا سہارا لیتی ہیں تاہم عید الفطر کے نزدیک جن صارفین کو چیزین بھیجی گئ تھیں وہ ان تک نہیں پہنچیں۔ بار بار کورئر کمپنی کے آفس فون کئیا تو وہ آگے سے ٹال مٹول کرتے رہے تاہم کافی دن بعد کورئر کمپنی والا کسٹمر کے گھر اسکا پارسل دینے گیا اور جب پارسل کھولا گیا تو اندر سے چیزیں چوری کرلی گئی تھیں۔ اس بات کی پھر سے شکائت کی گئ تو کورئر کمپنی کے ملازمین نے جواب دینے کی بجائے فون ہی بند کردئے۔

سوال یہ ہے کہ ان پرائیویٹ کمپنیز مافیا کو لگام ڈالنے والا کوئ ہے؟ کیایہ اتنے بدمست ہیں کہ کچھ بھی کر جائیں اور سرکار سوئ رہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں