334

اینکر عمران ریازض بھی ٹیکس چور نکلے۔ ایف بی آر نے طلب کرلیا

ویب ڈیسک۔

معروف اینکر عمران ریاض خان کو ایف بی آر نے ٹیکس چوری پر طلب کرلیا۔ ویب میڈیا باغی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے عمران ریاض کو نوٹس بھجوایا ہے کہ 15 مئ سے قبل ریکارڈسمیت ایف بی آر دفتر میں پیش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کمشنر کی جانب سے عمران ریاض خان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انکا موجودہ انکم ٹیکس گوشوارہ انکی آمدن سے مطابق نہیں رکھتا۔ عمران ریاض نے سال 2020 میں ایک کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 858 روپے آمدی ظاہر کی جبکہ ظاہر کئے گئے اثاثوں میں 3 کنال کا پلاٹ نمبر 76 ملت ٹریکٹر امپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں ظاہر کئیا گیا ہے جسکی مالیت 3 کروڑ 65 لاکھ روپےبتائی گئ یےجنکہ 2021 کے اثاث جات میں دو مزید پلاٹ نمبر 65 اور 66 ظاہر کئے گئے اور دونوں کی قیمت 3 کروڑ 25 لاکھ ظاہر کی گئ جبکہ سال 2020 اور 2021 میں ان دونوں پلاٹس کی قیمتوں کا فرق ہے کیونکہ ایک پلاٹ کی قیمت 2020 میں 3 کروڑ جبکہ 2021 میں دو پلاٹس کی کل قیمت بھی 3 کروڑ تک ہی ظاہر کی گئ ہے جبکہ پراپرٹی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور ان دونوں پلاٹوں کی قیمت ایک پلاٹ سے بھی کم ظاہر کی گئ ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ فیروزوالہ میں 76 کنال زرعی زمین ظاہر کی گئ ہے مگر اسکا زرعی انکم عمران کے اثاثہ جات میں ظاہر نہیں کی گئ لہٰذا اسے بھی چیک کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں