ویب ڈیسک
بھارتی پنجاب میں اتوار کے روز بے دردی سے قتل ہونے والے پنجابی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسے والا کی ایک وڈیو منظر عام پر ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر انکی ہلاکت کی وجہ یہی وڈیو بنی۔ اس وڈیو میں سدھو موسے والا خود کو ملنے والی دھمکیوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ انھیں فون کالز اور ای میلز کے ذریعے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور یہ بھی کہ و دھمکیاں دینے والوں سے ڈرتے نہیں۔ وہ دشمنوں کو للکارتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ دشمن سامنے آکر بات کریں اگر ان میں اتنی ہمت ہے تو۔اسی وڈیو کے بعد مبینہ طور پر سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ انھوں نے حال ہی میں بھارتی پنجاب کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی کے خلاف ایک گانہ ریلیز کئیا ہے جس کے باعث انسے سیکورٹی واپس لی گئ تھی اور اسکے 24 گھنٹے بعد ہی انھیں قتل کردیا گیا۔
courtesy: Trending Now