342

یوفون نےلوٹ مارکےریکارڈزتوڑدئے

ویب ڈیسک

معروف موبائل فون کمپنیی یوفون نے صارفین کو لوٹنے کے تمام ریکارڈز توڑ دئے۔ ایک صارف نے ثبوتوں کیساتھ بتایا کہ اس نے گزشتہ ماہ یوفون کا ماہانہ انٹرنیٹ پیکج 529 روپے میں ایکٹیو کروایا جس میں 18 جی بی انٹرنیٹ دیا گیا تھا۔

تاہم ابھی صارف نے صرف 57۔4 جی بی انٹرنیٹ ہی استعمال کئیا تھا کہ کمپنی نے میسج بھیج دیا کہ “آپ اپنا 80 فیصد انٹرنیٹ پکج استعمال کرچکے ہیں” اور اسکے ساتھ ہی صارف کے موبائل پرانٹرنیٹ بند کردیا گیا۔ یوفون نمائندے سے بات کی تو اسنے کہاسر ہمارے سسٹم کے مطابق آپ اپنا ڈیٹا استعمال کرچکے ہیں اور صارف کو کہا آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ صارف نے باقاعدہ کہا کہ وہ انکے آفس آکردکھا سکتا ہے کہ اسنے کتنا ڈیٹا استعمال کئیا مگر کمپنی کے نمائندے کا جواب تھا کہ آپ جو مرضی کریں ہمارے سسٹم نے جو بتادیا ہے وہی درست ہے۔

سوال یہ ہے کہ یہ کمپنیز اتنی بے لگام کیوں ہیں؟ کیا یہ مافیا اتنا طاقتور ہے کہ کوئ ملکی ادارہ انکے خلاف ایکشن نہیں لے سکتا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں