239

اسٹیبلشمنٹ کےمنہ کوخون لگاہے۔ فواد چوھدری کی بدکلامی

ویب ڈیسک

پی ٹی آئ رہنما فواد چوھدری ایک بار پھر اپنے سابقہ ریکارڈ کے مطابق بدزبانی پر اتر آئے۔ سپریم کورٹ سے امریکی سازش والی پٹیشن پر فیصلہ اپنے خلاف آنے پر فواد چوھدری نے اسٹیبلشمنٹ سمیت ججز اور دیگر اداروں کو کھل عام دھمکیاں دے ڈالیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد فواد چوھدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ججز کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہے عدالتی کارروائ کے دوران بریک سے پہلے کیا ہورہا تھا اور بریک کے بعد کیا ہوا۔ بعد ازاں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے فواد چوھدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے منہ کو خون لگا ہے کہ سیاسی فیصلے کرنے ہیں۔ اب یہ بدلنا ہوگا ایسا نہیں ہوسکتا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک دن ایک فیصلہ کرے اور اگلے دن دوسرا جیسے افغانستان میں پالیسی بدلی اور بچے شہدی کرائے۔ مزید بولے کہ مقدر حلقوں کو فیصلہ کرنا پڑے گا کہ انھوں نے ملک کو سری لنکا بنانا ہے یا اس سے آگے بڑھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں